بھارت اس وقت فضائی آلودگی کا بری طرح شکار ہے اس کا دارالحکومت دہلی سموگ کے گہرے بادلوں میں اس طرح جکڑا ہے کہ لوگوں کا سانش لینا بھی دشوار ہو رہا ہے. سموگ کے عفریت نے بھارتی دارالحکومت کو کچھ ایسا جکڑا ہوا ہے کہ شہریوں کے لیے سانس لینا اور آنکھیں کھلی رکھنا دشوار ہو چکا ہے، سنگین بیماریوں نے شہریوں کے بدن کو اپنا مسکن بنا لیا ہے اور بھارتی حکومت اس مسئلے کے ہاتھوں بےبس نظر آتی ہے۔

آلودگی پر قابو پانے والے سرکاری ادارے کے مطابق نیو دلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 436 تک پہنچ چکا ہے جو مجوزہ بلند ترین سطح سے نو گنا زیادہ ہے۔.یہ تین سال کے دوران آلودگی کی بلند ترین سطح پے جس کے باعث 12ویں جماعت تک کے اسکول دو دن کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں بھی یہ سموگ چند سالوں‌سے حملہ آور ہے اور اس وجہ سے اہل لاہور کو بھی بہت مسائل کا سامنا ہے.آنکھوں کےامراز اور سانس کے امراض شدید ہوتے جارہے ہیں. جو لوگ دمہ کے مریض ہیں ان کےلیے ان دنوں بہت دشواری ہوتی ہے .

Shares: