امریکا و یورپ کی پابندیاں جوتے کی نوک پر، ایران نے پھر سے بڑا کام کردیا
باغی ٹی وی : ایرانی صدر حسن روحانی نے بدھ سے فردو پلانٹ پر یورینیم افزودگی کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ تہران 1,044 سینٹری فیوجز میں یورینیم گیس کے دخول کا آغاز کردے گا۔
صدر روحانی نے منگل کے روز ایک نشری خطاب میں یہ اعلان کیا ہے۔ایران 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کے تحت سینٹری فیوجز میں گیس داخل نہ کرنے کا پابند ہے۔اس اعلان پر عمل درآمد کے بعد وہ جوہری سمجھوتے کی ایک اور شق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا۔
حسن روحانی نے ایک مرتبہ پھر ایران کی جانب سے اس پیش کش کا اعادہ کیا ہے کہ اس نے جوہری سمجھوتے سے انحراف کے جتنے بھی اقدامات کیے ہیں، انھیں واپس لیا جاسکتا ہے مگر اس کی یہ شرط یہ عاید کی ہے کہ سمجھوتے پر دست خط کرنے والے دوسرے ممالک بھی اپنے وعدوں کی پاسداری کریں تو ایران جوہری سمجھوتے کے تقاضوں کی پاسداری کرے گا