خوش ذائقہ اور لذیذ وافلز بنانے کا طریقہ

وافلز
اجزاء:
میدہ ایک کپ
ونیلا ایسنس آدھا چائے کا چمچ
دودھ ایک کپ
بیکنگ پاوڈر دو چائے کے چمچ
نمک پاو چائے کے چمچ
تیل پاو کپ
چینی پاو کپ
انڈے. ایک عدد
جیم آئس کریم حسب ضرورت گارنش کے لیے
چاکلیٹ سوس بٹر شہد میپل سیرپ. ٹاپ کے لیے
ترکیب:
پیالے میں میدہ بیکنگ پاوڈر نمک اور چینی ملا لیں ایک دوسرے برتن میں انڈے کی سفیدی پھینٹ لیں وافل میکر پر تیل لگائیں اب انڈے کی زردی دودھ تیل اور ونیلا ایسنس ملا ئیں یہ آمیزہ میدے کے آمیزے میں ملا کر انڈے کی سفیدہ بھی ملا لیں اور یہ درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ تک پکائیں پھر جیم آئس کریم میپل سیرپ بٹر چاکلیٹ سوس اور شہد سے ٹاپ کر کے سرو کریں

Comments are closed.