بلین ٹری سونامی منصوبے میں کن مشکلات کا سامنا تھا؟ وزیراعظم نے بتا دیا

0
38

بلین ٹری سونامی منصوبے میں کن مشکلات کا سامنا تھا؟ وزیراعظم نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ساتویں ایشین ریجنل کنزرویشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی، وزیراعظم عمران خان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کا تحفظ دینی فریضہ ہے،طالب علمی کے دوران سرسبز علاقوں کا دورہ کیا،آئندہ آنے والی نسلوں کے تحفظ کا سوچ کر فیصلے کرنے ہیں،پاکستان قدرتی وسائل اور خوبصورتی سے مالا مال ہے،ماضی کی حکومتوں نے ماحولیات پر توجہ نہیں دی،شہروں میں رہنے والے زیادہ ترلوگ قدرتی خوبصورتی کونہیں دیکھ پاتے،

آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ 2013میں خیبرپختونخوا حکومت نےبلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا،منصوبے کی تکمیل کے لیے مقامی افراد کو بھی شامل کیا،خوش قسمت پاکستانی ہوں ملک کا ہر علاقہ گھوم چکا ہوں،پاکستان میں گھنے جنگلات،طویل صحرا اور بلند پہاڑی سلسلے ہیں،بلین ٹری سونامی منصوبے میں ٹمبرمافیا سب سے زیادہ مشکلات کا باعث بنا،ماضی میں ٹمبر مافیا کو حکومت کی سرپرستی حاصل رہی، پہلی بار کسی حکومت نے ماحولیاتی تحفظ پر اقدام اٹھایا تھا،ہمارے شہر پھیلنے کی وجہ سے ماحول متاثر ہورہا ہے،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جلد ہی ماحول کو پہنچنے والے نقصان کا احساس ہوگیا تھا،لاہور میں 10سال کےدوران 70 فیصد درخت کاٹ دیئے گئے،ماحولیاتی تبدیلی کا مضمون نصاب میں شامل کررہے ہیں،پاکستان کے بعض علاقوں جیسے نظارے دنیا میں کہیں بھی نہیں،ماحولیاتی آلودگی سے متعلق تشویش رکھنے والے عظیم لوگ ہیں،

Leave a reply