فرائیڈ پران مصالحہ
اجزاء:
جھینگے آدھا کلو
سرکہ دو کھانے کے چمچ
پیاز آدھا پاو
ٹماٹر آدھا پاو
ہلدی آدھا چائے کا۔چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
پسا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
تیل پاو کپ
ترکیب:
جھینگوں میں سرکہ ڈال کر ایک طرف رکھ دیں پیاز کو آملیٹ کی طرح چوکور کاٹ لیں پھر کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں ادرک لہسن ہلدی نمک پسا دھنیا زیرہ میتھی دانہ اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اس کے بعد جھینگے شامل کر کے تیز آنچ پ بھون لیں پھر اس میں ٹماٹر لال مرچ اور ہرادھنیا ڈال کر دس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں مزیدار فرائیڈ پران مصالحہ تیار ہے

Shares: