وزیراعظم اور عرب امارات کے ولی عہد میں رابطہ، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمدبن زاید سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماوَں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،رابطے میں باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور کاجائزہ لیا گیا .

آزادی مارچ، مولانا کن شرائط پر واپس جانا چاہتے ہیں؟ اہم خبر

وزیراعظم عمران خان نے عرب امارات کے ولی عہد سے کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی اور کشمیر میں کرفیو کے بارے میں آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی تعلقات میں مضبوطی کا اعادہ کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے معاہدہ ریاض کے حوالہ سے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے کردار کو سراہا.

آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے سعودی عرب کے شہر ریاض میں یمن میں قیام امن کے معاہدے کو سراہا گیا ہے.وزیرا عظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ریاض کے امن معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ریاض معاہدہ جسے سعودی عرب کی قیادت نے پایا تکمیل تک پہنچایا ہے اور متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل ہے ، علاقے میں پائیدار امن کی طرف اہم قدم ہوگا ، اور اس سے خطے کے تنازع کو سیاسی طورپر حل کرنے میں مدد ملے گی.

 

 

Shares: