چیف آف دی نیول اسٹاف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے الوداعی ملاقات

اسلام آباد: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے نیول ہیڈکوارٹرز میں الوداعی ملاقات کی۔

نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پرچیف آف دی نیول اسٹاف نے اعلیٰ شخصیت کا استقبال کیا ۔ پاک بحریہ کے چاک وچوبند دستے معزز مہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں جنرل زبیر محمود حیات نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جنرل زبیر محمود عباسی کی بطور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گراں قدر خدمات کی تعریف کی۔

نیول چیف نے پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل صلاحیتوں،افواج کے درمیان باہمی تعاون میں اضافے اور خطے میںدفاعی مضبوطی اورمنظم فورس بنانے میں جنرل زبیر محمود حیات کے کردار کو اجاگر کیا۔ نیول چیف نے ملکی دفاع اور مسلح افواج کے لئے ان کی لائق تحسین خدمات کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کی جانب سے بے لوث تعاون پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا شکریہ ادا کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف اور پاک بحریہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں اعلیٰ شخصیت کو پرنسپل اسٹاف آفیسر ز کے ساتھ الوداعی ملاقات کرائی گئی۔

Comments are closed.