اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے سلسلے میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن

0
71

فیصل آباد (محمد اویس )ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے سلسلے میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ایک خفیہ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر صدر نازیہ موہل نے کارروائی کرتے ہوئے جھنگ روڈ پر چک نمبر 245 میں چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی دالوں اور چاولوں کی 38 ہزار سے زائد بوریاں پکڑ لیں جس میں 30 ہزار بوری چاول اور 8 ہزار سے زائد دال چنا اور چنے کی بوریاں شامل ہیں۔ چھاپہ مار ٹیم نے چاولوں اور دالوں کی بوریوں کو قبضہ میں لے کر گودام کو سیل کر دیا اور موقع پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا اس سلسلے میں ذخیرہ اندوز تاجر حاجی محمد اقبال و دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج بھی کرا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے خبردار کیا ہے کہ ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا کیونکہ مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتوں میں ناجائز طور پر اضافہ کرنا خلاف قانون ہے جس میں ملوث افراد سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ قبضہ میں لی جانے والی دالوں و چاولوں کو سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
۔۔۔///۔۔۔

Leave a reply