بصرہ و بغداد میں خونریز احتجاج مزید شدت اختیار کرگیا

0
39

عراق : بغداد اور بصرہ میں 10 مظاہرین ہلاک ، سیکورٹی فورسز کا الزام شرپسند عناصر پر لگا دیا گیا.

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے بغداد میں کم از کم 6 اور بصرہ میں 4 مظاہرین کو موت کی نیند سلا دیا۔

تاہم عراقی سیکورٹی فورسز نے کا کہنا ہے کہ بصرہ میں عوام دھرنا ختم کرانے کی کوشش کے دوران بعض "گمراہ شرپسند” عناصر نے شہریوں اور سیکورٹی فورسز پر آتشی ہتھیاروں کے ذریعے حملہ کیا۔

عراق پرتشدد مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی

عراق میں پرتشدد احتجاج کا نیا اس سلسلہ وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی جانب سے مظاہرین کو اپنی تحریک معطل کرنے کی درخواست کے ایک روز بعد شروع ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مظاہرین کا مقصد حاصل ہوچکا ہے اور اب سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کا معیشت پر اثر پڑ رہا ہے اور ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لیے سرکاری اور نجی املاک کو مزید نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔

عراق میں‌ ہمسایہ ملک کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پگڑ گئی

عراق، فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 100تک جا پہنچ

Leave a reply