موجودہ حکومت کے دور میں‌قرضوں‌کی تعداد کتنی ہو گئی، سٹیٹ بینک نے بتادیا

0
37

موجودہ حکومت کے دور میں‌قرضوں‌کی تعداد کتنی ہو گئی، سٹیٹ بینک نے بتادیا

تفصیل کے مطبق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت کے قرضے پہلی بار 33 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔.ستمبر 2019 کے اختتام تک ملکی قرضے 33 ہزار 247 ارب روپے کی سطح پر آگئے جو کہ گزشتہ سال اسی ماہ 25 ہزار ارب روپے کی سطح پر تھے۔اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران ملکی قرضوں میں آٹھ ہزار ارب روپے سے سے زائد کا اضافہ ہوا۔موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے سے اب تک ملکی قرضوں نو ہزار ارب روپے تک کا اضافہ ہوچکا ہے

واضح رہے کہ جب سے عمران خان اور ان کی حکومت اقتدار میں آئے ہیں ، پاکستان کی معیشت کی اس حالت کا الزام سابقہ حکومتوں پر لگاتے رہے ہیں.اس رپورٹ کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ موجودہ حکومت بھی اسی طرح قرضے لے رہے ہیں.جبکہ حکومت کی جانب سے معیشت کی بہتری کے اشاریے بھی پیش کیے جا رہے ہیں. اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس کی بہتری سے معیشت کی بہتری کا اندازہ لگانا کافی نہیں‌ ہے ، ابھی چند روز پہلے عمران خان کی طرف سے اقتصادی کمیٹی کی صدارت کی گئی جس میں وزراء نے اس بات کی یقین دھانی کرائی کہ ملکی زرمبادلہ میں بہتری آئی ہے

.ڈالر کی گراوٹ اور روپیہ کے استحکام کا سفر آہستگی سے جاری

پاک روس انتالیس سالہ تجارتی مسئلہ کیا تھا ؟ باغی سپیشل رپورٹ

 

Leave a reply