اب جزا و سزا کا نظام وضع ہونے جا رہا ، کس مقصد کے لیے
ایوان وزیراعلی میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت کی زیرصدارت ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اہم اجلاس ہوا جس میںفیصلہ کیاگیا کہ پنجاب میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے جزاوسزا کا نظام وضع کیا جارہا ہے.گرانفروشی پرمتعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر جوابدہ ہوگا
اچھی کارکردگی پر 5بہترین اضلاع کو تعریفی اسناد ملیں گی. ماڈل اور اتوار بازاروں میں کسانوں کو براہ راست رسائی دینے کا فیصلہ
کسانوں کیلئےرینٹ،فیس بھی ختم دیگر سہولتیں بھی ملیں گی
آن لائن ہوم ڈلیوری پروگرام کا آغاز لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد،راولپنڈی اور ملتان سے ہوگا. صارفین کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے۔ پرائس کنٹرول میکانزم پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے.