ننکانہ صاحب :کرتارپورراہداری کی آج کی پررونق تقریب کے مناظرنے پوری دنیا کو مسحورکردیا ، جہاں ایک طرف دنیا کے میڈیا کی نظریں کرتارپورراہداری کی تقریب پر لگی اورجمی ہوئی تھیں وہاں اس کے کچھ مناظر نے دلوں ، نظروں اور سوچوں کو اس طرح مرکوز کیا کہ کوئی بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا ،
آج کا دن پاکستان نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ کا ایک یادگاردن بن گیا ہے جس دن پاکستان نے بھارت کو نظریاتی پر دوحصوں میں تقسیم کردیا ، پاکستان نے تاریخ ساز قدم اٹھاتے ہوئے سکھ برادری کے مذہبی پیشوا باباگرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح کردیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کو منعقدہ ایک پروقار تقریب میں راہداری کا باضابطہ افتتاح کیا جہاں ہزاروں کی تعداد میں بھارتی سکھ یاتریوں نے گردوارہ دربار صاحب کا دورہ کیا۔
سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ، سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ اور بالی وڈ اداکار سنی دیول سمیت ہزاروں کی تعداد میں سکھ یاتریوں نے اپنے مذہب کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی زیارت کی۔
کرتارپور کے مقام پر پاکستان وزیراعظم عمران خان نے ٹرمینل ون اور امیگریشن کاؤنٹرز کا دورہ کیا اور یاتریوں کے لیے چلائی جانے والی شٹل سروس سے گوردوارہ پہنچے، جہاں انہوں نے گوردوارے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے افتتاحی تقریب میں اپنے باھرتی ہم منصب نریندر سنگھ مودی کو ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے پر زور دیا۔سکھ یاتریوں نے راہداری کھولنے پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس اقدام پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان روانگی سے قبل ان کی دستاویزات کا معائنہ کیا جا رہا ہے
ہزاروں کی تعداد میں سکھ یاتری کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے پہنچ رہے ہیں
پاکستان مخالف فلمیں بناکرانتہاپسندہندووں کے پاکستان کے خلاف اکسانے والے بالی وڈ اسٹار سنی دیول کرتاپورپہہنچے تو پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے بھرپورپروٹوکول اور سیکورٹی فراہم کرتے ہوئے پنڈال کی طرف لارہے ہیں،
وزیر اعظم عمران خان کرتارپور راہداری کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
کرتارپورراہداری کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہوئے سکھ یاتری گردوارہ دربار صاحب میں جانے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں
کرتارپورپہنچنے پر 72 سال بعد پہلی مرتبہ سکھ یاتری گردوارہ دربار صاحب میں مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں
وزیر اعظم عمران خان، بالی وڈ اداکار سنی دیول سمیت دیگر افراد کرتار راہداری کی افتتاحی تقریب کے موقع پر موجود ہیں
کرتارپورراہداری کی پررونق تقریب میں پاکستان کے وزیر اعظم نے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے سکھوں کے روایتی انداز میں سر پر رومال باندھ رکھا ہے،
سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر کہا کہ عمران خان پاکستان نہیں پوری دنیا میں آباد 15 سکھوں کے بھی وزیراعظم ہیں
کرتارپور آئے ایک سکھ یاتری پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کے لیے دعا مانگ رہے ہیں
گردوارہ دربار صاحب میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کا ایک مناظر،دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں سکھ اپنے جزبات میں گم اپنی عقیدت کا اظہار کررہے ہیں،