نوازشریف کی جگہ میں ہوتا تومرجانے کو ترجیح دیتا،ایسا کس نے کہہ دیا؟

0
30

نوازشریف کی جگہ میں ہوتا تومرجانے کو ترجیح دیتا،ایسا کس نے کہہ دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک روانگی کے معاملہ پر کئی وفاقی وزرا مخالف ہیں،وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوھدری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نوازشریف کے حق میں نہیں، نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سمری موصول نہیں ہوئی، نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے کابینہ کی منظوری درکارہے، ایسی کوئی سمری کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں

نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کا باہرجانا زیادتی ہوگی، نوازشریف اپنےعلاج کیلئے دوران اقتداراسپتال نہیں بنا سکے، مسلم لیگ (ن) کوپہلے قوم سےمعافی مانگی چاہیئے، نوازشریف کی جگہ میں ہوتا تومرجانے کو ترجیح دیتا،

نواز شریف کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لئے فوری بیرون ملک جانا چاہئے، میڈیکل بورڈ کی متفقہ رائے ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانا چاہئے.نواز شریف کے علاج کیلیے بیرون ملک روانگی میں تاخیر ان کی جان کیلیے خطرہ ہے،میڈیکل بورڈ ایس آئی ایم ایس اور ایس ایم سی پی پر مشتمل ہے،بورڈ کی مشترکہ رائے ہےکہ نواز شریف مرض کی تشخیص اورعلاج کیلیے بیرون ملک روانہ ہوں

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے، ابھی تک نام نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف کی آج صبح لندن کی ٹکٹ بک تھی جسے منسوخ کروا دیا گیا.

Leave a reply