مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے متعلق بہت بڑی بات کہہ دی

0
36

پرتھ:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹرکی گفتگونے ایک نئی بحث شروع کردی ہے، اطلاعات کےمطابق پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا ایشین ٹیموں کے لیے کبھی بھی آسان نہیں ہوتا ہے تاہم ٹیم میں اچھی بات یہ ہے کہ بیٹسمینوں کا یہاں کھیلنے کا تجربہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں سینئر کھلاڑی شامل ہیں، اسد شفیق اور اظہر علی نے رنز بھی کیے ہیں، شان مسعود نے جنوبی افریقا کی وکٹوں پر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور افتخار احمد نے ٹی ٹوینٹی میں اچھی بیٹنگ کی، کھلاڑی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہورہے ہیں، کوشش کریں گے ٹیسٹ سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ سیریز ہارنے کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے، قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 400 سے 450 رنز کرنے کی اہلیت رکھتی ہے، بولنگ کے شعبے میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں ان کا پیس اچھا ہے، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی اچھی بولنگ کررہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے بس اس ٹیلنٹ کو بتہر طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، کھلاڑیوں کی فٹنس کو عالمی معیار کے مطابق لایا جارہا ہے، جب بھی نئے نوجوان کھلاڑی آتے ہیں ان کی فٹنس پر کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جیت سے اچھی کوئی چیز نہیں ہوتی ہے لیکن جب نئے تجربات کرتے ہیں تو قربانیاں دینی پڑتی ہیں، یقیناً نوجوان کھلاڑیوں نے ٹی ٹوینٹی سیریز سے بہت کچھ سیکھا ہوگا۔

مصباح الحق نے محمد عامر اور وہاب ریاض کو مشورہ دیا کہ وہ مزید محنت کریں، ان سے سب کو میچ وننگ پرفارمنس کی توقع ہوتی ہے، اگر شروع میں محمد عامر وکٹ لیں اور پھر آخری اوورز میں وہاب ریاض کا زبردست اسپیل ہو تو ٹیم کو میچ میں کامیابی مل سکتی ہے۔

Leave a reply