اسلام اباد: نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کرنے والے وزراء کون تھے؟سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کرنے والے وزراء کے نام سامنے آگئے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزداراورعورتوں پرتشدد، راجہ بشارت نے نئی کہانی سنادی

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے واقف ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض وفاقی وزراء کی جانب سے نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جن وزراء نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی ان میں فواد چوہدری، علی امین گنڈا پور بھی شامل ہیں۔

کشمیرپربھارتی غاصبانہ قبضے کے100دن مکمل، کشمیریوں کا قتل عام جاری ، آزادی کی جنگ جاری

نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کرنے والوں میں فیصل واوڈا، شیریں مزاری اور علی زیدی بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی تجویز کی روشنی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نواز شریف سے سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس کے بعد ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا۔ سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے کی تجویز وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سامنے آئی۔

پاکستانی بولرز نے آسٹریلیا اے کے پرخچے اڑا دئیے

گزشتہ دنوں فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کابینہ کے تمام ارکان نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حامی نہیں ہیں۔اس کے علاوہ فیصل واوڈا نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی ہمارے ملک کے سسٹم کا بھیانک چہرہ ہے۔

Shares: