کابینہ ذیلی کمیٹی کا اجلاس، شریف خاندان کا بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملہ پرشریف خاندان ضمانتی بانڈ نہ دینے کے فیصلے پر ڈٹ گیا شریف خاندان نے کابینہ ذیلی کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے. شریف خاندان کے نمائندے آج کابینہ ذیلی کمیٹی میں شرکت نہیں کریں گے

شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق شریف خاندان اپنا موقف کمیٹی کو پیش کر چکا ہے،کمیٹی میں پیش ہوکر ایک ہی موقف بار بار دھرانے کا فائدہ نہیں کمیٹی نے جو فیصلہ کرنا ہے ہمارے پہلے سے پیش موقف پر کر لیں ،

سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج دس بجے ہو گا جس میں فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے،

ن لیگ کے نمائندے عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت پر عدالتوں میں ضمانتی مچلکے جمع کراچکے ہیں،ہمیں کہا گیا ہےکہ صبح 10 بجے فیصلہ سنایاجائے گا،کمیٹی کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ضرورت نہیں، کمیٹی اپنا فیصلہ آج صبح سنادے گی،

کابینہ کمیٹی کا اجلاس ختم، کیا فیصلہ ہوا، سب جاننے کیلیے بیتاب

نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

مریم اورنگزیب کا  کہنا تھا کہ حکومت کی شرائط غیرقانونی ہیں،حکومت نوازشریف کی صحت پرسیاست کررہی ہے، حکومت نے آج ایک چھوٹی اورگری ہوئی حرکت کی،عدالت میں سیکیورٹی بانڈزجمع کردیے گئے اب کوئی بھی شرط غیرقانونی ہے ،عمران خان بیرون ملک کہہ چکے ہیں کہ وہ ٹی وی اوراے سی اتروائیں گے،نوازشریف کی زندگی کا معاملہ ہے ,وزیر صحت نےبورڈ کی رپورٹ پڑھ کرسنائی کہ نوازشریف کی صحت تشویشناک ہے،

 

واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے، ابھی تک نام نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف کی  لندن کی ٹکٹ بک تھی جسے منسوخ کروا دیا گیا.

Shares: