حکومت سزایافتہ قیدی سے سیکیورٹی بانڈمانگ سکتی ہے یا نہیں؟ بابر اعوان نے بتا دیا

0
41

حکومت سزایافتہ قیدی سے سیکیورٹی بانڈمانگ سکتی ہے یا نہیں؟ بابر اعوان نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ بیرون ملک جانے کے لیے حکومت سزا یافتہ قیدی سے سیکیورٹی بانڈمانگ سکتی ہے ،قانون کےمطابق اتھارٹی مشروط آرڈرجاری کرسکتی ہے،حکومت اجازت کے ساتھ شرائط بھی عائد کرسکتی ہے ،سپریم کورٹ اس سے قبل نواز شریف کی بیرون ملک علاج کی استدعا مسترد کر چکی ہے،

بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈارڈیڑھ سال سے بھاگے ہوئے ہیں کیا وہ لندن کے علاج سے صحت مند ہو گئے؟ نوازشریف بھی اگر لندن جاکر واپس نہیں آتے تو حکومت جواب دہ ہے،پھر یہی کہا جائے گا کہ عمران خان نے این آر او کیا ہے،قیدی بھی وہ ہے جس کے دو بیٹوں سمیت متعدد رشتہ دار عدالتوں کے اشتہاری ہیں،عدالتیں ان کےاشتہاری رشتہ داروں کوڈھونڈ رہی ہیں وہ کہتے ہیں ہم نے پیش نہیں ہونا،

کابینہ کمیٹی کا اجلاس ختم، کیا فیصلہ ہوا، سب جاننے کیلیے بیتاب

نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے سے انکار یا اقرار تب کریں جب وہ سودا کر رہے ہوں،ہماری حکومت تو کوئی سودا نہیں کرے گی،

Leave a reply