نوازشریف کا فیصلہ کب ہو گا؟ وفاقی وزیر قانون نے بتا دیا

0
29

نوازشریف کا فیصلہ کب ہو گا؟ وفاقی وزیر قانون نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر مشاورت کی ہے،مشاورت میں سیکریٹری داخلہ اور مشیراحتساب شہزاد اکبر بھی شامل تھے، شہزاد اکبر اور سیکریٹری داخلہ ابھی وزارت قانون میں آئیں گے،نوازشریف کےمعاملے سے متعلق حتمی سفارشات تیار کریں گے،پریس کانفرنس میں فیصلے سے متعلق آگاہ کیا جائےگا،

کابینہ کمیٹی کا اجلاس ختم، کیا فیصلہ ہوا، سب جاننے کیلیے بیتاب

نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ ایک آرڈر پاس کرنا ہے،تھوڑی دیر میں سب دیکھ لیں گے ،آرڈر آنے کے بعد بے چینی دور ہوجائےگی،ہر کیس کا میرٹ الگ ہوتا ہے،آج تین بجےپریس کانفرنس کریں گے تا کہ کوئی ابہام نہ ہو،ڈاکٹرزکی بریفنگ سے لگتاہےنوازشریف کی طبیعت زیادہ خراب ہے، کسی کی رضامندی ہویا نہ ہو،فیصلہ میرٹ پرہوگا، ہمارافیصلہ نوازشریف کی رضامندی سے مشروط نہیں،

وفاقی کابینہ نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے لیےمشروط منظوری دے دی،سابق وزیراعظم نوازشریف کو سیکیورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس میں کئی وزرا نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت بھی کی.

Leave a reply