نئی دہلی :بھارت میں آنے والے کشمیریوںپرآرایس ایس کے غنڈوں کی طرف سے حملے ،تشدد اورجان سے مارنے کی خبریں تیزی سے آرہی ہیں، اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے بابری مسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد انتہا پسند ہندووںکی طرف سے کشمیری مسلمانوں کے خلاف حملوں میں تیزی آگئی ہے
https://twitter.com/SuhaibSaqib1/status/1194227857356206082?s=08
ذرائع کے مطابق آج ایک تازہ ویڈیووائر ہوئی ہےجس میں بھارتی دہشت گردتنظیم آر ایس ایس کے غنڈے ایک کشمیری نوجوان کو کشمیری ہونے کی وجہ سے مار مار کر جان سے ہی ماردیتے ہیں، ویڈیومیںآرایس ایس کے غنڈے مسلمان کو گالیاں دے رہے ہیںاور گھونسوں اور مکوں سے مارنے کے ساتھ ساتھ ٹھڈے بھی مار رہے ہیں،
سوشل میڈ یا پر وائرل ہونے والی ویڈیومیںمسلمان بھارتی غنڈوں کی طرف سے تشدد کی وجہ سے تڑپ تڑپ کر جان دے دیتا ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارت میں بابری مسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلمانوں پر حملوں میں تیزی آگئی ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بھارتی حکومت کی طرف سے ان حملوںکے روکنے کے حوالےسے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے