کرکٹ شائقین کےلیے خوشخبری، پاکستان میںٹیسٹ کرکٹ بحال
باغی ٹی وی : کرکٹ شائقین کےلیے خوشخبری، پاکستان میںٹیسٹ کرکٹ بحال ہو گئی .پاکستان میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے . پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا.سری لنکا ٹیسٹ کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئے گی.آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچزراولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے،پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا.دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا.
اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیل چکی ہے . اس سیریز پر پاکستان نے سکیورٹی اور سہولیات کی فراہمی کے جو اقدام کیے تھے اس کو سراہا گیا.اور سری لنکن بورڈ نے مزید میچز کھیلنے کی بات کی تھی. اب یہ سلسلہ جاری ہونے جا رہا ہے .