بیگم گورنر پنجاب نے ریسکیو اہلکاروں کی توصیف کر دی

0
40

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم چوہدری پروین سرور نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے لوگ ہمارے معاشرے کا سرمایہ ہیں ان لوگوں کی جس قدر بھی قدر کی جائے کم ہے ریسکیو 1122 کا عملہ اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈال کر لوگوں کے جان و مال کو بچاتا ہے موجودہ حکومت تعلیم اور صحت کے میدان میں ترقی کی خاطر خصوصی توجہ دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ جناح شیخوپورہ میں کمیونٹی ایکش فار ڈیزاسٹر رسپانس کے تربیتی پروگرام کے اختتام پر منعقدہ تقریب اور گاؤں مہمونوالی میں سابق نیول چیف چوہدری آصف سندھیلہ کی کوششوں سے بننے والے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے معائینہ کے بعد واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا بیگم چوہدری پروین سرور نے کہا کہ ماضی میں عوام کو صاف پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت تھی مگر ایسا نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں جگر اور معدے کے امراض بڑھ رہے ہیں موجودہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ یونین کونسل کی سطح پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بیگم چوہدری پروین سرور نے کہا کہ تربیت یافتہ افراد ہی محفوظ معاشرہ کی ضمانت ہوتے ہیں ریسکیو 1122 کا ادارہ مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور ہر آڑے وقت میں اس کے عملے نے مشکلات میں گھرے لوگوں کی جانیں بچانے کی خاطر مثالی کردار ادا کیا ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی طرف سے ریسکیو سکاؤٹوں کی رجسٹریشن اور پھر ان کے درمیان سیفٹی کلچر کو فروغ دینے کی غرض سے مقابلے کروانے کا اقدام قابل تحسین ہے تقریب سے ڈسٹرکٹ آفیسر ایمرجنسی رانا اعجاز احمد اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ تحریک انصاف کے رہنما چوہدری کنور عمران سعید خان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا باغ جناح میں ریسکیو سروس کا صنعتی اداروں کی ٹیموں اور یونین کونسلوں کی ٹیموں کے مابین مقابلے بھی کروائے گئے

Leave a reply