لیہ – ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک اعظم میں ذیابیطس کے حوالے سے ایم ایس جاوید اسلم کی قیادت میں واک کا انعقاد کیا گیا،جس میں
ایم ایس جاوید اسلم ڈاکٹر شوکت شاہ ڈاکٹر عمران ڈاکٹر عنبرین دیگر ڈاکٹرز اور ہسپتال سٹاف نے بھر پور شرکت کی ،:واک کا مقصد ذیابیطس کے مرض سے متعلق آگہی دینا اور اس سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہ کرنا تھا ،اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کی سروے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس مرض سے تقریبا 80فیصد اموات کم آمدنی والے ممالک میں ہوتی ہیں۔ایم ایس جاوید اسلم نے کہا کہ ذیابیطس سے بچاو کے لئے بروقت تشخیص علاج کے ساتھ احتیاط بھی انتہائی ضروری ہے ۔ذیابیطس کے اسباب میں موٹاپا، تمباکو نوشی اور ورزش نہ کرنا اہم وجوہات ہیں، چند احتیاطی تدابیرپرعمل کرکے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے جبکہ مرض لاحق ہونے کے باوجود بھی معمول کے مطابق زندگی گزاری جا سکتی ہے۔تحصیل ہسپتال چوک اعظم میں ذیابیطس کے مریضوں کے لئے تمام سہولیات میسر ہیں ۔واک میں ڈاکٹرز اور ہسپتال عملہ نے ذیابیطس مرض کی علامات تشخیص احتیاطی تدابیر اور علاج کے متعلق بینرز بھی اٹھا رکھے تھے

Shares: