بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر،عدالت نے آج کس کو طلب کر رکھا ہے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کا معاملہ،دونوں ڈیموں کی تعمیر پر پیشرفت کی تفصیلات کے لئے درخواست پر سماعت آج ہوگی ،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے  جواب طلب کر رکھا ہے ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کریں گے

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، درخواست گزار نے درخواست میں کہا تھا کہ ڈیموں کی تعمیر کے لئے کتنی اراضی ایکوائر کی گئی ہے، ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے پر کب کام شروع ہوا اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں، مہمند اور بھاشا ڈیم کے بارے میں سپریم کورٹ کی ہداہت پر کیا پیشرفت ہوئی ہے،  ڈیم کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،

ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک

اے پی پی کے مطابق مہمند ڈیم پن بجلی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور منصوبہ 2024 ء تک مکمل ہو جائے گا۔ وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق پی سی ون کے تحت اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 291 ارب روپے ہے اور اس کی تکمیل میں پانچ سال لگیں گے۔ منصوبے کے لیے واپڈا67 فیصد فنڈز فراہم کرے گا جبکہ باقی رقم وفاقی حکومت ادا کرے گی۔ مہمند ڈیم کی تکمیل سے علاقے میں 12 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی کو سیراب کیا جاسکے گا جبکہ اس سے 800 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں سیلاب کے خطرے کو بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ منصوبے پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اور واپڈا حکام نے منصوبہ بروقت مکمل کرنے کےلئے دن رات موثر نگرانی اور شفاف طریقے سے کام کو آگے بڑھانے کے لئے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔

یاد رہے کہ مہمند ڈیم منصوبہ تربیلا اور منگلا کے بعد ملک میں پن بجلی کی پیداوار کا تیسرا بڑا منصوبہ ہے جسے بروقت مکمل کرنے کے لیے حکومت کو نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس منصوبے کی تکمیل سے ملک میں توانائی کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی اور سستی بجلی کا حصول ممکن بنایا جاسکے گا۔

 

Shares: