قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، حکومت اراکین کی تالیاں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت جاری ہے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائے ہیں، اپوزیشن نے احتجاج کا طریقہ اپنایا،خواجہ آصف نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا اعلان کر دیا.

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت تمام آرڈیننس واپس لے گی، کمیٹیاں ان کا جائزہ لیں گی

مسلم لیگ ن کے رکن ایاز صادق نے کہا کہ کوشش ہوگی تمام کمیٹیز کو مضبوط بنائیں، پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن نے ایوان میں معاملات بہتر کرنے کی کوشش کی،حکومت پر تنقید اپوزیشن کا حق ہے،ایاز صادق کے قائمہ کمیٹی کوبااختیار بنانے سے متعلق بات کی حمایت کرتاہوں

قبل ازیں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی تھی، اسمبلی سیکرٹریٹ نے قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن سے وضاحت مانگی تھی،

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میرے خلاف عدم اعتمادکی تحریک لائی ہے، اس تحریک کوکس طرح کامیاب کرانا ہے یہ اپوزیشن کوپتہ ہوگا، میں مقابلے کیلئے تیارہوں،ہمیشہ سے مقابلہ کرتا آیا ہوں.تحریک عدم اعتماد کی وجہ اپوزیشن کو معلوم ہو گی، میرے علم میں نہیں.

Shares: