نواز شریف کو ایک بار پھر ہارٹ اٹیک ،خبر نے ن لیگیوں کو پریشان کر دیا

0
36

نواز شریف کو ایک بار پھر ہارٹ اٹیک ،خبر نے ن لیگیوں کو پریشان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈکل بورڈ کا اجلاس ہوا،سابق وزیراعظم نوازشریف کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، ‎ڈاکٹرز نوازشریف کے جسم پرسوجن میں کمی کیلئے کوشاں ہیں،‎ڈاکٹرزنے پھرخبردارکیا ہے تاخیرجان لیوا ہوسکتی ہے، ‎پلیٹ لیٹس کی تشخیص کے بغیر ادویات خطرناک ہوسکتی ہیں، ادویات کے ردوبدل کے انتہائی خطرناک اثرات ہو رہے ہیں، پلیٹ لیٹس بڑھانےکی کوشش میں ہارٹ اٹیک کاخطر ہ ہے،

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی حالت بدستورخراب ہے،اسپیشل میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت کوغیرتسلی بخش قراردیا،زیادہ اسٹیرائیڈز  لگنے سے نواز شریف کی صحت میں مختلف تبدیلیاں آرہی ہیں،

نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

سیاسی تاوان کی شرط ہرگز منظور نہیں، شہباز شریف کا اعلان

واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے،

Leave a reply