شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ نہیں رک سکا اور سردی بڑھنے کے ساتھ ہی ایسی وارداتیں بھی بڑھ گئیں ہیں فیصل آباد روڈ پر نواں کوٹ کے قریب ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے پنجاب کانسٹیبلری کے ملازم غلام حیدر کو زخمی کر دیا وہ آج کل پنجاب اسمبلی میں سکیورٹی کی ڈیوٹی کر رہا تھا جو ضلع ننکانہ صاحب کے قصبہ سید والہ کا رہائشی بتایا گیا ہے جو وقوعہ کے وقت اپنی موٹرسائیکل پر ڈیوٹی پر جا رہا تھا محلہ رحمانپورہ میں دوبئی سے آنے والے محنت کش محمد نواز کو ڈاکووں نے اس کے گھر کے باہر لوٹ لیا اور اس سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی زیورات اور قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے محمد نواز وقوعہ کے دو گھنٹے قبل دوبئی سے آیا تھا نارووال روڈ پر گاوں چوڑا راجپوتاں کے قریب تین ڈاکو سولہ لاکھ روپے مالیت کی مونجی سمیت ٹرالہ ڈرائیور سے چھین کر فرار ہوگئے ڈاکووں نے ڈرائیور کو مشکیں باندھ کر کھیتوں میں پھینک دیا

Shares: