امریکہ نے اس بات کا ظہار کیاہےکہ وہ سعودی عرب کے ساتھ مل کر خطے کے اہم ملک کا مقابلہ کر رہے ہیں.
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے رویے کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
پومپیو نے جمعرات کے روز کہا کہ انہوں نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے "نتیجہ خیز” ملاقات کی ہے۔جمعرات کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ کی سربراہی میں ایک وفدنے امریکی حکام سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں شام کی صورت حال اور اس حوالے سے سامنے آنے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس وفد میں خلیجی عرب امور کے وزیر مملکت ثامر بن سبھان السبھان بھی شامل تھے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بدھ کو کہا تھا کہ واشنگٹن ‘داعش’ کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی اتحاد کی قیادت جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ کہ ایران پر الزام ہےکہ وہ خطے میں مداخلت کر رہا ہے، عراق ، یمن اور شام میں اس پر دخل اندازی اور اپنی ملیشیا بھیج کر پراکسی جنگ لڑنے کا الزام ہے.