ایران میں تیل مہنگا ہوا تو عوام نے کیا رد عمل کیا
ایران میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ نافذ العمل ہونے پر احتجاج شروع ہو گیا . جس کے بعد حکومت کو پیٹرول پمپوں کے نزدیک اضافی سیکیورٹی کا بندوبست کرنا پڑا.
ایران میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ نافذ العمل ہونے کے بعد جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب متعدد شہروں میں عوامی احتجاج دیکھنے میں آیا۔ اس موقع پر سڑکوں پر شہریوں کی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جنہوں نے نئے نرخوں پر ایندھن بھروانے سے انکار کر دیا۔ شہریوں نے حکومت سے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران میں حکام کے نئے فیصلے کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 ہزار ایرانی تومان (تقریبا 36 سینٹ) ہو گئی ہے۔ پٹرول کی سابقہ قیمت 1 ہزار ایرانی تومان (تقریبا 12 سینٹ) تھی۔
ایران میں سوشل میڈیا پر کئی تصاویر اور وڈیو کلپ وائرل ہو رہے ہیں جن میں اصفہان، الاہواز اور ارومیہ میں سیکڑوں شہریوں کو پٹرول اسٹیشنوں پر طویل قطاروں میں کھایا گیا ہے۔ اسٹیشنوں کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور ہنگامہ آرائی کے انسداد کی فورسز کے اہل کار بڑی تعداد میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔