عدالتی مسودہ، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا، وفاقی حکومت کی رائے بھی آ گئی

0
36

عدالتی مسودہ، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا، وفاقی حکومت کی رائے بھی آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت کی جانب سے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لئے بنائے گئے ڈرافٹ پر شہباز شریف نے نواز شریف سے رابطہ کیا، ذرائع کے مطابق نواز شریف نے عدالتی ڈرافٹ منظور کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد شہباز شریف نے عدالتی ڈرافٹ منظور کر لیا

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلے پہ من و عن عمل کریں گے، ہمیں عدالتی ڈرافٹ پہ کوئی اعتراض نہیں،نواز شریف نے کہا ھے جو فیصلہ عدالت کرے اس کا احترام کریں گے،

دوسری جانب وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالتی ڈرافٹ پراعتراض کر دیا، سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ عدالتی ڈرافٹ میں کسی قسم کی ضمانت نہیں مانگی گئی،

اہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے تیار کرہ مسودہ فریقین کے حوالہ کر دیا، ن لیگی رہنما احسن اقبال، شہباز شریف اور نواز شریف کے وکلا نے مسودہ کا جائزہ لیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بھی عدالتی مسودے کا جائزہ لیا.

نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

عدالت نے نئے بیان حلفی میں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے 4 ہفتے کا وقت دیا ،ڈرافٹ میں کہا گیا کہ اگر نواز شریف کی صحت بہتر نہیں ہوتی تو اس مدت میں توسیع ہوسکتی ہے،حکومتی نمائندہ سفارتخانے کے ذریعے نواز شریف سے رابطہ کرسکے گا،عدالت نے وفاقی حکومت اور شہباز شریف کے وکلا کومجوزہ متن فراہم کردیا

 

شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

Leave a reply