سعودی شاہی خاندان کو بڑا صدمہ ،سعودی شہزادے کا انتقال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی شاہی خاندان کو بڑا صدمہ ملا ہے، سعودی شاہی خاندان کے شہزادے ترکی بن عبداللہ بن سعود بن نصیر بن فرحان ال سعود وفات پا گئے ہیں .شہزادہ ترکی بن عبداللہ بن سعود کی نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ترکی بن عبداللہ بن سعود کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ترکی بن عبداللہ بن سعود کے نماز جنازہ میں سعودی عرب کے مفتی اعظم ، سینئر اسکالرز کونسل کے چیئرمین اور شعبہ سائنسی تحقیق و فتاویٰ ، شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ الشیخ ، مشرقی صوبے کے شہزادہ سعود بن عبد اللہ ، شہزادہ سعود بن نایف بن عبد العزیز و دیگر نے شرکت کی.
شہزادہ تُرکی بن عبداللہ بن سعود کی وفات کے بعد سینکڑوں لوگ اُن کے لواحقین سے تعزیت کی خاطر اُن کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔