سوڈان کے معزول صدر عمر البشیر کے لیے مزید مشکلات

0
37

سوڈان کے معزول صدر عمر البشیر کی بدعنوانی کےمقدمہ کی سماعت مکمل ، فیصلے کا انتظار ہےکہ آیا وہ جیل میں جاتے ہیں یا جان خلاصی ہوتی ہے.

باغی ٹی وی : سوڈان کے معذول صدر عمر البشیر کے مالی بدعنوانی کے کے مقدمہ کا فیصلہ سنائے جانے کے لیے 14 دسمبر کو آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ عدالت کے چیف جسٹس کا کا کہنا ہے کہ سابق صدر کے خلاف وسط دسمبر کوبدعنوانی کیسز کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

عدالت کے جج جسٹس صادق عبد الرحمن نے سابق صدر کی موجودگی میں دفاعی گواہوں کی سماعت کے لئے وقف کردہ سیشن کے اختتام پر کہا کہ معزول صدر عمر البشیر کے مقدمہ کی سماعت مکمل ہوچکی ہے۔ اب اس کیس کا فیصلہ 14 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

ملک میں 19 دسمبر 2018 کو اقتصادی بحران کی وجہ سے شروع ہونے والے مظاہرے جس نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا فوج نے عمر البشیر کی حکومت کا تختہ الٹتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کر جس سے عمر البشیر تیس سالہ دورِ اقتدار اپنے اختتام کو پہنچا تھا ۔

عمرالبشیر کو فوج کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد ان کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔

سوڈان میں فوجی عبوری کونسل اور سول مخالفین اتحاد نے ملک میں سیاسی بحران کو حل کرنے کے لئے مشترکہ عبوری انتظامیہ قائم کرتے ہوئے آئینی اعلامیے پر ایک روز قبل دستخط کردیے تھے۔

Leave a reply