پاکستان مردہ باد اور پاک فوج کیخلاف نعرے لگانے پر کراچی میں مقدمہ کس کے خلاف درج ہوا؟

0
38
24 دنوں میں کچرا فروخت کر کے حکومت نے 252 کروڑ کما لئے

پاکستان مردہ باد اور پاک فوج کیخلاف نعرے لگانے پر کراچی میں مقدمہ کس کے خلاف درج ہوا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جئے سندھ قومی محاذ کو پاکستان مخالف ریلی نکالنا مہنگا پڑگیا،اسٹیل ٹاؤن تھانے میں دہشتگردی بغاوت سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ جسقم بشیرخان قریشی گروپ کے چیئرمین صنعان قریشی کے خلاف درج کیا گیا مقدمے میں صدر ملیر ضمیر حاجانو اور وائس چیئرمین الہی بخش سمیت دیگر کو بھی نامزد کیا گیا ہے.

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ صنعان قریشی نے ساتھیوں کے ہمراہ اسٹیل ٹاؤن سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی، ریلی میں دو سے ڈھائی ہزار کارکنان شریک تھے،ریلی کے تمام شرکاء نے جئے سندھ قومی محاذ کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے،ریلی کے شرکاء پاکستان اور حکومتی اداروں کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے، ریلی میں پاکستان مردہ باد پاکستان نہ کھپے کے نعرے لگائے گئے، پاکستان توڑیں گے، پہلے بنگلہ دیش بنا سب سندھو دیش بنے گا کے نعرے لگائے ،پاکستان کا جو یار ہے غدار ہے کہ نعرے بھی لگائے گئے ، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے خلاف نعرے بازی کی .

ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین جسقم کارکنان کو فسادات اور دہشتگردی پھیلانے کے لیے اکساتا رہا،پاک فوج اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی گئی ہے، چیئرمین جسقم اور عہدیداران نے اعلی سرکاری حکام پر حملے کے لئے ریلی شرکاء کو بھی اکسایا،

مقدمہ دہشت گردی ، بغاوت نفرت انگیز تقاریر کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ،پاکستان اور گورنمنٹ کے خلاف دہشت گردی پھیلانے کی دفعہ بھی شامل کی گئیں

Leave a reply