نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکل سکا، بیرون ملک کیسے جائیں گے؟ اہم خبر

0
27

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکل سکا، بیرون ملک کیسے جائیں گے؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام بدستور ای سی ایل میں شامل ہے، نواز شریف عدالت کے احکامات دکھا کر جاسکیں گے۔ نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہی رہے گا، سابق وزیراعظم کو صرف ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت ملی ہے، امیگریشن ذرائع کے مطابق قانون کے تحت میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہی رہے گا،

نواز شریف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے کیا تحریری فیصلہ جاری

شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کےسفر کیلئے ڈاکٹرزنے طبی معائنہ کیا،روانگی کے سلسلے میں ڈاکٹرزنےنوازشریف کی طبی علامات کا جائزہ لیا، ہوائی سفرکیلئے نوازشریف کوہائی ڈوزدینے کا سلسلہ جاری ہے، ڈاکٹرز پلیٹ لیٹس کومحفوظ سطح پررکھنےکو یقینی بنا رہے ہیں، دیگرادویات بھی ردوبدل کے ساتھ دی جارہی ہیں، ‎ڈاکٹرزہوائی سفرکو مد نظررکھ کرادویات دے رہے ہیں،

نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

عدالت نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت دے دی، عدالت نے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ،لاہور ہائی کورٹ نے نوازشریف کو4ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کا ڈرافٹ پراعتراض مستردکردیا ، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 4 ہفتے بعد صحت ٹھیک نہ ہوئی توقیام میں توسیع ہوسکتی ہے

دوسری جانب عدالت کے فیصلے پر حکومتی حلقوں میں بھی مشاورت جاری ہے، وزیر اعظم عمران خان سے حکومتی قانونی ٹیم کا رابطہ ہوا، ٹیم کو عمران خان نے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لیا جائے اور ایک مفصل رپورٹ کل کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے۔

 

 

Leave a reply