بلاول بھٹو نے عمران خاں پر کی سخت تنقید
باغی ٹی وی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم پر سخت تنقید کرتےہوئے کہا کہ میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں، ایک سال سے سیاست میں ہوں،تم 70سال کے بوڑھے ہو اور 20سال سے سلیکٹڈ سیاست کررہے ہو.اگر عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو یوٹرن، اور کٹھ پتلی ہے،
وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول اور زرداری نے ایک پرچی دکھا کر پارٹی پر قبضہ کر لیا اور میں نے 22 سال کی جدوجہد کی ہے اور اب اس مقام پر پہنچا ہوں .وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 126دن دھرنے میں گزارے،مجھے مولانا فضل الرحمان کی آخرت کی فکر ہے،ہمارےنبی ﷺدنیاکےعظیم ترین انسان ہیں،بلاول نے کہا جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے،بارش سے متعلق بلاول کے بیان پر آئن سٹائن کی روح تڑپ اٹھی، جس کو کرپشن کا ڈر تھا وہ سب کنٹینر پر تھے،پہلے دن ہی کہا تھا یہ مافیا اکٹھا ہو جائے گا،مولانا کا آزادی مارچ نہیں ایک "سرکس” تھا،اگر پاکستان میں کوئی دھرنے کا ماہر ہے تو وہ میں ہوں،