ابوظبی:پاکستان کے برادراسلامی ملک متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا جس کے تحت ریاست میں پرچم نیم سرنگوں رہیں گے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابوظبی کے ولی عہد شیخ زید بن النہیان کے بھائی رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے۔ ولی عہد کے بھائی شیخ سلطان بن زید النہیان کا انتقال پیر کے روز ہوا وہ گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ولی عہد شیخ زید بن النہیان نے مرحوم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج میں نے اپنے بھائی اور یو اے ای کے ایسے مخلص شخص کو کھو دیا جو ہمارے لیے قومی علامت تھا‘۔ ولی عہد شیخ زید بن النہیان کا کہنا تھا کہ ’شیخ سلطان زید نے مملکت کے لیے بہت کام کیا اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات بھی کیے‘۔ ولی عہد نے بھائی کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا بھی کی۔
علاوہ ازیں دبئی کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ راشد المکتوم نے بھی شیخ سلطان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شاہی خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔وزیراعظم پاکستان عمران خان اورصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بھی ولی عہد زید بن النہیان کے بھائی کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے برادراسلامی ملک کےشاہی خاندان کی عظیم شخصیت کی وفات پر دلی ہمدردی کا اعلان کرتے ہیں







