ریاض :ملک میں عنقریب نئی شرائط کے ساتھ ورک ویزوں کے اجراء کا اعلان کیا جائے گا، نوجوان لڑکے لڑکیوں کو 55 ہزار ملازمتیں فراہم کی جائیں گی، اس سلسلے میں صحت اور زراعت کے سیکٹروں میں متعدد منصوبوں پر دستخط کردیئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مملکت نے 55پزارنئی ملازمتوں کا اعلان کرکے نوجوانوں کی خوشی کودوبالا کردیا ہے،
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں محنت اور سماجی ترقی کے وزیر احمد الراجحی نے تصدیق کی ہے کہ ان کی وزارت نے 68 منصوبوں کو اختتام تک پہنچایا ہے، جن پر گذشتہ چند ماہ کے دوران کام کیا گیا، اس وقت نجی سیکٹر کے کام آنے والے 32 منصوبوں کے آغاز کے لیے کام ہو رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات
محنت اور سماجی ترقی کے وزیر احمد الراجحی کا کہنا تھا کہ صحت اور زراعت کے سیکٹروں میں متعدد منصوبوں پر دستخط کیے گئے ہیں تاکہ نجی سیکٹر میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کو 55 ہزار ملازمتیں فراہم کی جا سکیں، مملکت میں 1000 ریکروٹنگ بیوروز اور 35 ریکروٹنگ کمپنیاں مصروف عمل ہیں ، عنقریب نئی شرائط کے ساتھ ورک ویزوں کے اجراء کا کیا جائے گا۔
کیا یہ اساتذہ کے بچے اپنے بچے نہیں ؟سموگ طاری وجاری مگراستاتذہ بچوں کے ماسک نہ پہنا سکے
سعودی چیمبرز میں ایک کھلی ملاقات کے دوران الراجحی نے بتایا کہ وزارت محنت نے کاروباری سیکٹر میں خدمات پیش کرنے کے لیے قوی کے نام سے ایک پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے، اس حوالے سے خدمات کی مجموعی تعداد 120 تک ہے جن میں 70 خدمات اس وقت کام کر رہی ہیں۔ بقیہ خدمات کو آئندہ پانچ ماہ کے دوران پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔







