پنجاب یونیورسٹی میں دو روزہ سیرت کانفرنس کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی سیرت چئیر، جینڈر سٹڈیزاور ویمن رائٹس کے زیر اہتمام دو روزہ سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا.کانفرنس میں چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز، چئیرمین اقبال ٹرسٹ برطانیہ ڈاکٹر محمد عارف خان نے شرکت کی .کانفرنس میں وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد، ڈین ڈاکٹرحماد لکھوی، ڈاکٹر شاہدہ پروین کہ شرکت بھی ہوئی.

اس موقع پر ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کے معاشی کردار کو نظر انداز کیا گیاہے، پاکستان میں صنفی تقسیم کی مکمل تصویر موجود نہیں،
دنیا میں صنف کے کردار پر ابہامات موجود ہیں جن کی علمی وضاحت ضروری ہے، پاکستان میں دیہی خواتین کے حقوق پر خاص توجہ نہیں دی جا رہی،
پاکستان میں ایک خاص طبقے کہ خواتین کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی جاتی ہے،ہمیں روایات سے جڑ کر ترقی کے راستے کو اپنانا ہے،معاشرتی تبدیلیوں کا از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے،

وائس چانسلر نے کہا کہ علم ہونے کے باوجود ہم اس پر عمل نہیں کرتے جس کے باعث مسائل کا سامنا ہے،ہم اللہ کے نائب ہیں اور ہمیں اپنی حیثیت پہچاننے کی ضرورت ہے، ہم اچھی تقریریں کرتے ہیں مگر عمل میں زیرو ہیں، ڈاکٹر عارف خان نےکہا کہ یورپ میں 90 فیصد طلاق کی شرح ہے،خواتین کے مسائل کے حل کے لئے روایت شکنی کرنی ہو گی،

Shares: