ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب زاہد حسین کی ہدایت پر ای ٹی او سفیر عباس کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف چھاپے مارنا شروع کردیئے۔

انسپکٹر قمرشاہ، وقاص اسلم،ریحان اعظم اور کانسٹیبل محمد اشرف اور سعداللہ پر مشتمل ٹیم نے تھانہ نواں کوٹ، نصیرآباد، شیراکوٹ، مصری شاہ، چونگی امرسدھو،شاہدرہ، بادامی باغ،راوی روڈ، شادباغ اور تھانہ شفیق آباد کے علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے 10سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سینکروں لیڑ شراب، چرس، افیون اور ہیروئن برآمد کرلی۔

جبکہ گرفتار ملزمان کو متعلقہ تھانوں کی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے ان کے خلاف انسداد مشیات قوانین کے تحت مقدمات درج کروادیئے گئے ہیں۔

Shares: