ایک دہشت گرد سے کہلوایا گیا کہ اس نے مجھ سے ملاقات کی،وزیراعلیٰ سندھ

ایک دہشت گرد سے کہلوایا گیا کہ اس نے مجھ سے ملاقات کی،وزیراعلیٰ سندھ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل شام مجھے پتہ چلا ایک ویڈیو آئی تھی،ڈی جی رینجرز سے اس حوالے سے بات کروں گا،میں اس دہشت گرد کو جانتا بھی نہیں نہ کبھی ملا ہوں،لگتاہے متعلقہ ایس ایس پی میرے خلاف سازش میں ملوث ہے ،پولیس سے کہا ہے کہ مکمل انکوائری کریں،2017 میں جب وہ گرفتارہوا تھا تو وہ رینجرز کی تحویل میں تھا،

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہوگی،

صحافی نے وزیراعلیٰ سندھ سےسوال کیا کہ دہشت گرد نے آپ سے متعلق انکشاف کیا ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جس نے کہانی بنائی ہے اس تک پہنچ چکا ہوں،ایک دہشت گرد سے کہلوایا گیا کہ اس نے مجھ سے ملاقات کی ،غلط نمبر پلیٹ والی گاڑی کےخلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے،کل شام پتہ چلا کہ گاڑی گورنر ہاوَس کی ہے،جعلی نمبرپلیٹ والی گاڑی کامیڈیا کے ذریعے علم ہوا،

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ میں ردوبدل مرضی سے کروں گا کسی سے پوچھ کر نہیں،میں اسمبلی اور عوام کو جواب دہ ہوں،

Comments are closed.