لیہ – ضلعی انتظامیہ کالیہ میں ہفتہ صفائی مہم کاآغاز
لیہ – صاف اور سرسبزپاکستان مہم کے سلسلہ میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کردیاگیا۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاویداور ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ کی زیرقیادت آگہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی ٹی ڈی اے چوک سے فوارہ چوک تک نکالی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمدمغل،سی ای او تعلیم محمود حسین ملک،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عمیرعاصم،صدر انجمن تاجران مظفر اقبال دھول،ضلعی افسران ،سی او میونسپل کمیٹی نعیم صدیقی،ڈی ای او تعلیم شاہدہ پروین،اہلکاروں ،طلبہ،سماجی حلقوںکے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی۔شرکاءریلی نے صفائی اور شجر کاری کی اہمیت پرمبنی پینافلیکس اُٹھارکھے تھے۔ڈپٹی کمشنر اوردےگرافسران نے ریلی کے اختتام پر فوارہ چوک میں جھاڑولگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پر پر اظہار خیال کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور یہ ایک مسلسل عمل ہے ۔ہفتہ صفائی منانے کا بنیادی مقصدسماجی شعور کی بیداری اور ذمہ داری اجاگر کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کی کامیابی کے لیے معاشرے کے ہرفردکو کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جو سینٹری ورکرکام نہیں کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کو ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہیں اور میں خود تمام شہر کا معائنہ کروں گا جس اہلکار کے خلاف شکایت ملی اسے نوکری سے برخواست کردیا جائے گا ۔ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ شہر کی صفائی میں پولیس فورس ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کردار ادا کرے گی ۔بعدازاں مہم کی کامیابی اور ملکی سلامتی کے لیے دعاکی گئی