لاہور:کمرشلزایڈوٹائزنگ نے فنکاروں اوراداکاروں کے لیے ذرائع آمدن بھی بڑھادیئے ہیں ، چھوٹی سے چھوٹی اور ملک کی سب بڑی کپمنی کا بھی یہی ہدف ہوتا ہے کہ اس کے پروڈکسٹس کی تشہیر پاکستان کی کوئی نہ کوئی درجہ اول کی ماڈل ،اداکارہ یا فنکارہ کرے جس طرح آج کل ٹی وی کی سکرینوں پر دیکھا جاسکتا ہے،
نیب کارکردگی ،ماضی کی حکومتوں اورموجودہ حکومت کا فرق،کیا کھویا کیا پایا
ذرائع کے مطابق ایسے ہی پاکستان کی اداکارہ وماڈل مہوش حیات نے کمرشلز کی مصروفیت کے باعث اپنے معاوضہ میں اضافہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماڈل واداکارہ مہوش حیات ان دنوں ناموربرانڈز کے کمرشلزمیں بے حدمصروف ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی مصروفیت کودیکھتے ہوئے کمرشلزمیں کام کرنے کا معاوضہ بڑھا دیا۔
مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں سے متعلق ہر سوال کا جواب دیا جائے: بھارتی سپریم کورٹ
اداکاری کے ساتھ ساتھ اب مہوش ماڈلنگ بھی کررہی ہیں انہوں نے حال ہی میں معروف ڈیزائنر کی متعارف کرائی جانے والی کولیکشن کے لئے ماڈلنگ کی ہے۔اداکارہ وماڈل مہوش حیات کئی فیشن شوزاور ناموربرانڈز کے کمرشلزمیں کام کرچکی ہیں جس میں ان کی پرفارمنس نے سب کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے۔