بوےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) اندھا قتل ٹریس اورملزم گرفتار.
تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح شا کے علاقہ موضع کوٹ قادربخش کی رہائشی 30 سالہ اقرا جو اپنے خاوند سے تین ماہ قبل ناراض ہو کر اپنے آشنا عبدالقیوم کے ساتھ رہ رہی تھی اور خاوند پر خلع کا دعوی کیا ہوا تھا آشنا نے شک کی بنیاد پر اقرا کا گلا دبا کر قتل کردیا اور لاش کنویں میں پھینک دی تھی پولیس تھانہ فتح شاہ کے ایس ایچ او ناصر تبسم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیس کی باریک بینی سے تفتیش کرتے ہوئے ملزم عبدالقیوم کو گرفتار کرلیا ہے

ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اقرا تین ماہ قبل گھر سے بھاگ کر شادی کرنے کی نیت سے اس کے پاس آئی تھی اور خاوند سے خلع کے لیے کورٹ میں کیس دائر کیا ہوا تھا ملزم قیوم کو اقرا پر شک ہوگیا کہ وہ کسی اور کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھتی ہے

جس کی بنا پر ملزم عبدالقیوم نے اقرا کا گلا دبا کر قتل کردیا اور لاش کنویں میں پھینک دی تھی پولیس نے لاش کنویں سے نکال کر مزید تفتیش شروع کردی ہے موضع قادر بخش کے باسیوں نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نزدیکی چک 46 ڈبلیو بی سے تعلق رکھتا ہے اور اقرا کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات تھے ملزم نے اقرا کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی تھی. ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے.

Shares: