پی سی بی نے 25 برس کی خدمات کی قدر بھی نہ کی ، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد مستعفی ہوگئے
لاہور:پی سی بی 25 برس کی خدمات کی قدر بھی نہ کی ، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد مستعفی ، اطلاعات کے مطابق پی سی بی میں سیاہ و سفید کے مالک رہنے والے سبحان احمد اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے ہیں، وہ 9 برس چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے پر براجمان رہے جبکہ پی سی بی سے ان کا تعلق 25 برس کے طویل عرصے پر محیط رہا۔
آسٹریلیا میں حاملہ مسلمان خاتون پرعیسائی دہشت گردکاحملہ،مسلمانوں پرخوف کے سائے…
پی سی بی میں اینالسٹ کی حیثیت کام کا آغاز کرنے والے سبحان احمد جنرل منیجر انٹرنیشنل کرکٹ سمیت کئی عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے۔بااثر افسر کے نام سے مشہور سبحان احمد موجودہ چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے پی سی بی میں آنے سے پیچھے جاتے رہے اور اس دوران ان کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ اختلافات کی بھی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔
اُشنا شاہ ،احسن خان کے ساتھ”بندھے ایک ڈورسے“اہم خبر نے ہلچل مچادی
سبحان احمد پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے سے دستبردار ہو گئے
سبحان احمد 9 برس پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او رہے
آج گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اراکین کو سبحان احمد کی دستبرداری کے بارے میں آگاہ کیا گیا https://t.co/MHGJKWrtby
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 22, 2019
آج گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اراکین کو سبحان احمد کی دستبرداری کے بارے میں آگاہ کیا گیا سبحان احمد کے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے اچھے مراسم سمجھے جاتے تھے لیکن چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے ساتھ ان کے اختلافات اس قدر بڑھ گئے کہ سبحان احمد کو گھر جانا پڑا۔
نمرہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ کیا ہوا کہ سوشل میڈیا پرمداحوں نے حد ہی کردی
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر سبحان احمد عہدے سے دستبرادر نہ ہوتے تو انہیں ہٹائے جانے کی بھی منصوبہ بندی کر لی گئی تھی۔ سبحان احمد کے پاس پی سی بی میں لیگل انفرااسٹرکچر سیکورٹی اور ایڈمن کے شعبے تھے۔
وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، نواز شریف کے واپس نہ آنے کے لیے بہانے تراشنے شروع کردیئے…
پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سبحان احمد 9 سال بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کو سبحان احمد کی عہدے سے دستبرداری سے متعلق جمعہ کے روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے اجلاس میں آگاہ کیا گیا۔