لیہ -غفلت کے مرتکب 17 پولیس اہلکاروں کے خلاف رپٹ کا اندراج ، تفصیل کے مطابق ایس ایچ او کروڑ لعل عیسن کلیم گاڈی نے رات گئے اچانک بیٹ مونگڑھ چیک پوسٹ کا دورہ کیا،چھاپہ کے دوران گاڑیاں چوکی کے اندر موجودتھیں،ڈرائیورگاڑی کے اندر سو رہا تھا،وائرلیس آپریٹراور چوکی انچارج سمیت 17پولیس ملازمین چوکی سے غائب تھے،جس پر چوکی کے روزنامچہ میں بیٹ مونگڑھ کے عملہ انچارج ظفر اقبال سمیت 17اہلکاروں کے خلاف رپٹ کا اندراج کیا گیا،دوسری جانب چنڈی موڑ پرکریانہ کے گودام میں چوری ہوئی،اطلاع پرایس ایچ او نے گشت کی ڈیوٹی پر معمور اے ایس آئی خالد باجوہ سے جواب طلب کیا گیا،خالد باجوہ،حامد میر اے ایس آئی کے خلاف بھی غفلت کے مرتکب ہونے پر رپٹ درج کرواکر رپورٹ ڈی پی و لیہ کو بھجوا دی .
ل
لیہ – تھانہ کروڑ لعل عیسن کے ایس ایچ او کا 17پولیس اہلکاروں کے خلاف رپٹ کا اندراج
Shares: