سنگین غداری کیس، فیصلہ آنے سے پہلے پرویز مشرف نے ایسا کیا کام کردیا کہ سب حیران رہ گئے

0
37

سنگین غداری کیس، فیصلہ آنے سے پہلے پرویز مشرف نے ایسا کیا کام کردیا کہ سب حیران رہ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کیس پر فیصلہ محفوظ ہونے کا معاملہ، پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلہ محفوظ کرنے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا.


سابق صدرپرویزمشرف کی جانب سےدرخواست دائرکی گئی ہے،‏درخواست میں حکومت،وزارت قانون،ایف آئی اے اور خصوصی  عدالت کے رجسٹرارکوفریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار پرویز مشرف نے درخواست میں کہا کہ خصوصی عدالت  نے 19نومبرکوموقف سنے بغیرغداری کیس کافیصلہ محفوظ کیا،بیماری کی وجہ سےبیرون ملک مقیم ہوں،

درخواست میں پرویز مشرف نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کیس کودوبارہ سماعت کے لئےشروع کیا جائے ،خصوصی عدالت کا فیصلہ محفوظ کرنے کا حکم معطل کیا جائے،عدالت غداری کیس کی سماعت تندرست ہونے تک ملتوی کرنے کاحکم دے،

خصوصی عدالت میں پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، فیصلہ 28 نومبر کو سنایا جائے گا.

واضح رہے کہ سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کی بریت اورالتواء کی درخواستیں مسترد.کرنے ہوئے عدالت نے فیصلہ سنایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وزارت قانون ان وکلا کے فیس شیڈول کے بارے میں رپورٹ پیش کرے،ملزم پیش نہیں ہوتا تو کیس ختم کرنےکی درخواست کوناقابل سماعت سمجھتے ہیں،سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد کیا جائےگا ملزم خرابی صحت کے باعث پیش نہیں ہوپارہا.درخواستوں پر فیصلہ رجسٹرارراؤجبار نے پڑھ کر سنایا.

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس ،روزانہ سماعت کا حکم

Leave a reply