حکام اپنا کام کر رہے ہوں تو عدالتوں کو مداخلت کی ضرورت نہیں، چیف جسٹس

0
35

حکام اپنا کام کر رہے ہوں تو عدالتوں کو مداخلت کی ضرورت نہیں، چیف جسٹس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ افسران نے بھی پولیس اصلاحات میں اہم کردار اداکیا، بطور وکیل اور جج پولیس کےساتھ ہمیشہ بہترتعلق رہا،اندراج مقدمہ کیلئےدرخواستیں بڑھنے سےعدالتوں پر مقدمات کا بوجھ بڑھ چکا ہے،چیف جسٹس بننے پراولین ترجیح عدالتوں میں پیش ہونیوالوں کاوقاربرقراررکھناتھا

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کیس کی نوعیت کچھ بھی ہوڈسپلن فورس کےپیش ہونیوالےکااحترام ضروری ہے،ہمیں یقینی بناناہےکہ عدالتیں عدالت کی طرح کام کریں،بطورچیف جسٹس پولیس،آئی ٹی،عدلیہ میں اصلاحات کیں،پولیس یاکسی بھی شخصیت کی عدالت میں پیشی پراس کا احترام ملحوظ خاطررکھاجائے ،انصاف کی فوری فراہمی کیلئے ماڈل کورٹس بنائیں ،سپریم کورٹ انصاف فراہم کرنےکیلئے آخری عدالت ہے

چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ حکام اپنا کام کر رہے ہوں تو عدالتوں کومداخلت کی ضرورت نہیں ،ادارہ پہلے ہی متحرک ہوتوعدالت کو نوٹس لینے کی ضرورت نہیں ،اعلیٰ حکام کی بار بار پیشی میرےنزدیک مناسب نہیں، جب بھی کوئی مسئلہ عوامی توجہ حاصل کرتاسوموٹوکی توقع کی جاتی تھی،میرا پولس سے تعلق 1976سے شروع ہوا، جب طالب علم تھا،اس وقت کے پولیس افسران اب اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں،

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے،وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس کی نامزدگی سمری وزیراعظم کو بھجوادی

جسٹس گلزاراحمد کو نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کیا گیا ہے، وزیراعظم سمری صدرمملکت کو ارسال کریں گے، صدرمملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نوٹیفکیشن جاری کرے گا

جسٹس گلزاراحمد 26ستمبرکوصبح 9بجے قائم مقام چیف جسٹس کاحلف اٹھائیں گے، جسٹس گلزار احمد سپریم کورٹ میں سینئر ترین جج ہیں،

نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی

Leave a reply