لاہور : پاکستانی ڈاکٹرز بھی وہ کامیاب آپریشن کرنے لگے جویورپ اور مغرب میں کیے جاتے ہیں اور لوگ لاکھوں روپے خرچ کرکے دیار غیر میں جاکراپنا علاج کرواتے ہیں، لیکن صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 300 کلو گرام وزنی محمد طارق کا لاہور میں کامیاب آپریشن کردیا گیا۔محمد طارق کا تعلق سندھ کے شہر نوابشاہ سے ہے جن کا آپریشن لاہور کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹر معاذالحسن نے کیا
ڈاکٹر معاز کا کہنا ہے کہ آپریشن کے ذریعے محمد طارق کا معدہ 80 فیصد چھوٹا کر دیا گیا ہے، آئندہ ایک برس میں محمد طارق کا وزن 85 کلو رہ جائے گا، میٹا بولک سرجری سے وزن کم ہونے کے ساتھ شوگر اور بلڈ پریشر کا معاملہ بھی ٹھیک ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سندھ کے رہائشی محمد طارق کا کہنا ہے کہ کامیاب آپریشن کے بعد میں چلنے پھرنے کے قابل ہو گیا ہوں۔محمد طارق جلد اپنے آبائی شہر نوابشاہ واپس چلا جائے گا۔محمد طارق نے مزید کہاکہ وہ لاہور میں اپنے کامیاب آپریشن کے بعد بہت زیادہ خوش ہے