لندن :پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر!میاں نوازشریف بالکل ٹھیک ہیں،یونیورسٹی ہسپتال میں نواز شریف کے دل کا معائنہ کرنے والوںڈاکٹروںنے حالت تسلی بخش بتاتے ہوئے صحت مند قرار دیا ہے، اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ 5 روز سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ اور مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
پاکستانی ہیکرزکاانڈیاپرحملہ،سماج وادی پارٹی کی ویب سائٹ پرپاکستانی پرچم لہرادیا
لندن سے آمدہ خبروںکے مطابق آج سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن کے یونیورسٹی ہسپتال میں دل کے ڈاکٹر لارنس نے طبی معائنہ کیا۔نواز شریف، بھائی شہباز شریف اور بیٹے حسین نواز کے ہمراہ لندن کے یونیورسٹی ہسپتال پہنچے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ طبی معائنے کے بعد شہباز شریف کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ڈاکٹر لارنس نے نوازشریف کا معائنہ کیا اور ان کے مزید ٹیسٹ تجویز کیے ہیں، اگلے ہفتے پی ای ٹی اسکین ہوگا۔
قرآن پاک کی بےحرمتی،ناقابل برداشت ہے،مذمت کرتے ہیں ،پاکستان کا ناروے سےاحتجاج
نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نے ڈاکٹر لارنس سے یونیورسٹی کالج اسپتال (ہارٹ اسپتال) میں دل کا معائنہ کرایا، ان کو دل سے متعلق ٹیسٹ اور علاج کا روڈمیپ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر لارنس نے مئی2016 میں نوازشریف کے دل کا بائی پاس کیا تھا، دل کے آپریشن کے بعد سے ڈاکٹر لارنس نوازشریف کی طبی دیکھ بھال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تمام خبروںکوخفیہ رکھنے کی بھرپورکوشش کی جارہی ہے ، اس سے قبل نوازشریف کے صاحب زادے حسین نواز بھی کہ چکے ہیںکہ وہ نواز شریف کےعلاج کو خفیہ رکھیں گے تاکہ عوام کو بے خبر رکھ کرحالات پرقابوپایا جاسکے