دوران پرواز طیارے میں آگ لگ گئی، خوفناک منظر کی ویڈیو وائرل،دیکھنے والوں کے دل دہل گئے

0
51

منیلا :دوران پرواز طیارے میں آگ لگ گئی، خوفناک منظر کی ویڈیو وائرل،دیکھنے والوں کے دل دہل گئے، اطلاعات کے مطابق فلپائن میں دوران پرواز مسافرطیارے میں آگ لگ گئی اور آگ کے شعلوں میں لپٹا طیارہ پرواز کرتا رہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قرآن پاک کی بےحرمتی پرپاکستان کا ناروے سےاحتجاج،سفیرکوبلاکرکھری کھری سنادی

ذرائع کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ایک مسافر طیارے کے ایک انجن میں ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد آگ بھڑک اٹھی، طیارے میں کل 347 مسافر تھے۔جہاز کے انجن میں آگ بھڑکنے کے بعد پائلٹ نے مہارت سے لاس اینجلس کے ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرکے مسافروں کی زندگی بچائی۔

یورپ نہیں‌ لاہور میں 300 کلو گرام وزنی محمد طارق کا کامیاب آپریشن

لاس اینجلس ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق فلپائن ایئرلائن پی ار 113 کے بوئنگ 777 طیارے کے انجن میں آگ لگی تھی۔طیارے کے ایک انجن میں آگ لگنے بعد مسافر خوف زدہ ہو گئے تھے۔ایک مسافر نے اس خوفناک واقعے کی ویڈیو بنائی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارےمیں دوران پرواز ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کے انجن سے آگ کے شعلے بلند ہورہے ہیں۔

https://youtu.be/qzlj9fYcuoE

Leave a reply