خوشی خوشی پکنک کیلئے آنے والے 3 افراد سمندر میں ڈوب کرغم دے کرچل دیئے ،

منوڑہ :کراچی میں منوڑہ کے قریب سمندر میں ڈوب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوانوں کا تعلق ضلع نوشہرو فیروز کے علاقےمورو سے ہے جو پکنک منانے کراچی آئے تھے

بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،اگرمجبورہوں‌ توپھریہ طریقہ اپنائیں اورخوب پڑھائیں

ریسکیو ذرائع کے مطابق 3 نوجوانوں کے ڈوبنے کا واقعہ منوڑہ کے قریب پیش آیا، واقعے کے فوری بعد ریسکیو ادارے کی بحری خدمات کی ٹیم نے ان کی تلاش کی کوششیں شروع کردیں۔ہلاک ہونے والوں کے ورثا بھی اس مقام پرپہنچ چکے ہیں‌

300 میگاواٹ سولر پاور منصوبے :پاکستان نے چینی کمپنی سے عالمی سطح پر کیس جیت لیا

ذرائع کے مطابق تلاش کے دوران سمندر سے تینوں افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں قانونی کارروائی کےلیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق مرنے والے تینوں نوجوانوں کا تعلق ضلع نوشہرو فیروز کے علاقےمورو سے ہے اور تینوں پکنک منانے کراچی آئے تھے۔

سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، 14محقق عالمی فہرست میں شامل

Comments are closed.